خیبرپختونخواڈاکٹرز، انجینئرزاور قابل افراد کی مقتل گاہ بن چکا ہے، علامہ سبطین حسینی

25 اپریل 2016

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخواکے سیکریٹری جنرل علامہ سید سبطین حسین الحسینی نے وحدت ہاوس پشاور سے جاری بیان میں ڈاکٹر زینب اور انکےسسرڈاکٹرشبیر حسین کے بہیمانہ قتل کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواڈاکٹرز، انجینئرزاور قابل افراد کی مقتل گاہ بن چکا ہے، صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان قابل افراد کی جان ومال کے تحفظ میں مکمل طورپر ناکام ہو چکے ہیں ، تحریک انصاف کا تبدیلی کا نعرہ پشاور کے حالات ہی تبدیل نہ کرسکا، انہوں نے کہا کہ پشاور ، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں مسلسل دہشت گرد کاروائیاں آپریشن ضرب عضب اور صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوالہ نشان ہیں ، عمران خان صاحب خیبرپختونخوامیں جاری دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کیلئے ٹھوس حکمت عملی وضع کریں اور صوبائی حکومت کو مقتولین کی داد رسی کی تلقین کریں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree