سانحہ شکارپورکےماسٹر مائنڈ کی گرفتاری ریاستی اداروں کی قابل ستائش کارکردگی کی دلیل ہے، علامہ مختار امامی

28 فروری 2015

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رہنماؤں نے جمعہ کے روز کراچی اور پشاور میں شیعہ مسلمانوں کو ہدف بناکر قتل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان واقعات میں ملوث تکفیری دہشت گردوں کی فوری گرفتاری اور کھلے عام پھانسی کی سزادینے کا مطالبہ کیا ہے۔ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں علامہ مختار امامی،  حسن ہاشمی، علامہ مبشر حسن اور علی حسین نقوی نے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ دوسری جانب انہوں نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن میں مسجدو امام بارگاہ حیدر کرارؑ کے ٹرسٹی نفیس حیدر کے بیٹے علی حیدرزیدی اور سلیم کا قتل اس لئے ممکن ہوا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں کالعدم جماعتوں کے دفاترتاحال کھلے ہوئے ہیں اوردہشت گرد گروہ کے جھنڈے شہر بھر میں لہرارہے ہیں۔پشاور میں قیصر حسین کا قتل اس لئے ممکن ہوا کہ وہاں تحریک انصاف کی حکومت نے سانحہ مسجد امامیہ حیات آباد میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

 

 سندھ میں سانحہ شکار پور میں ملوث دہشتگردوں کے ماسٹر مائنڈ کا پکڑا جانا ریاستی اداروں پولیس ،رینجرز اور سندھ حکومت کی قابل ستائش کار کردگی ہے لیکن ناکامیوں کو کامیابیوں میں تبدیل کرنے کے لئے حکومت کو مزید عملی اقدامات میں تاخیر سے گریز کرنا ہوگا۔سندھ حکومت اور ریاستی ادارے کراچی میں موجود ان دہشتگردی کے اڈوں کے خلاف فوری کاروائی کریں سندھ حکومت تکفیری دہشتگرد کالعدم جماعتوں کے خلاف فوری آپریشن کرے ،سزا یافتہ کالعدم جماعتوں کے دہشتگردوں کو فوری پھانسی دی جائے ،ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی ،ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں کی اصل ذمہ دار مسلم لیگ ن کی وفاقی وصو بائی حکومت ہے کیونکہ وفاقی وزیر چوہدری نثار اور پنجاب حکومت کالعدم تکفیری گروہ سے اتحاد ہے۔ کالعدم لشکر جھنگوی کی ماں جو تنظیم ہے ، اس کے سرغنہ چوہدری نثار اور پنجاب حکومت کے بڑوں کے ساتھ اجلاس کرتے ہیں اور فوٹو سیشن سے معلوم ہوتا ہے کہ نواز لیگی حکمرانوں کو کالعدم گروہ کے سرغنہ اور دیگر افراد بہت محبوب ہوچکے ہیں۔نواز لیگی وفاقی وزیر داخلہ کے بعض بیانات دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کوسیف ایگزٹ فراہم کرنے کے مترادف ہیں۔نواز حکومت نے مذاکرات کے نام پر طالبان سمیت تمام دہشتگرد گرہوں کو منظم کیا ملک میں دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے واحد حل دہشتگردو ں کے خلاف فوری کاروائی اور انہیں جلد از جلد ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

 

 وفاقی و صوبائی حکومت مساجد امام بارگاہوں کو فل پروف سکیورٹی فراہم کرے سکیورٹی کے حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے زبانی جمع خرچ سے کام چلایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ سنی اتحاد نے تکفیری عناصر کی نیندیں حرام کر دی ہیں اور عوام نے بھی پاک وطن کو فرقہ وارانہ کشیدگی کی جانب دھکیلنے والے عناصر کو مسترد کردیا ہے، جبکہ ملک میں وجود رکھنے والی کالعدم تکفیری دہشت گرد گروہوں کی جانب سے وطن عزیز میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازشوں کا سلسلہ تاحال رکا نہیں ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree