ریاست دہشت گردوں کے خلاف اعلان جنگ کرے تو ملک کے سب طبقات اسکی پشت پر کھڑے ہونگے، علامہ مقصودڈومکی

19 مارچ 2015

وحدت نیوز (جیکب آباد) شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی نے جیکب آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ پورا ملک دھشت گردی کی لپیٹ میں ہے،جس کے خاتمہ کیلئے ملک بھر میں آپریشن ضرب عضب شروع کرنا ہوگا۔ریاست دھشت گردوں کے خلاف اعلان جنگ کرے تو عوام کے سب طبقات اسکی پشت پر کھڑے ہونگے۔دھشت گردوں کے تربیتی مراکز کے ساتھ ساتھ کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی کرنا ہوگی۔ریاستی ادارے گڈ اور بیڈ کے چکر سے باہر نکل کر تمام دھشت گردوں کا خاتمہ یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ملک کی امن پسند قوتیں متحد ہوکر دھشت گردی کے خاتمہ کیلئے آگے آئیں۔ ہم دھشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ نواز حکومت وارثان شہداء کے زخموں پر نمک پاشی کررہی ہے۔ لہذا ہم نواز حکومت کے خلاف آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ اور جمعہ ۲۰ مارچ کو نواز حکومت کا علامتی جنازہ اٹھائیں گے۔ نوازلیگ کو اپنے راستے دھشت گردوں سے جدا کرنا ہوں گے اور انہیں شیعہ دشمن پالیسیاں بدلنا ہوں گی۔

 

انہوں نے کہا کہ سندہ حکومت ۲۲ نکاتی معاہدے پر عمل در آمد نہیں کر رہی اسی لئے شہداء کمیٹی احتجاجی تحریک شروع کررہی ہے ۔ احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے میں سندہ کے مختلف شہروں میں احتجاجی جلسے ہوں گے۔ جبکہ حکومت نے اپنا رویہ نہ بدلا تو ۱۹ اپریل سے سندہ کو جام کریں گے۔ اور ہر شہر قصبے میں دھرنے دئے جائیں گے۔

 

در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کنمب ضلع خیر پور میرس میں قتل ہونے والے نوجوان ارشاد حسین گوپانگ کے ورثاء سے تعزیت کی۔ اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ شہید کے قاتل اپنے انجام کو پہنچیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree