وحدت نیوز (حیدرآباد) سندھ بھر میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں سستی اور یمن پر سعودی جارحیت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآبادکے زیر اہتمام قدم گاہ مولا علی سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس سے مولانا امداد علی نسیمی نے خطاب کیا۔ خطاب میں انہوں نے کہاکہ شکار پور واقعہ کے بعدمجلس وحدت مسلمین سندھ نے 22نکاتی ایجنڈا حکومت سندھ کو دیا تھااور حکومت سندھ نے ہم کو بھرپور یقین دہانی کرائی تھی کہ آپ کے یہ جائز مطالبات ضرور پورے ہونگے۔ان مطالبات کو ابھی تک حکومت سندھ نے پورا نہیں کیا ہے ۔ اور تاخیر کیو ہو رہی ہے۔اور جو افراد دھشتگردوں کی پشت پناہی اندرون سندھ میں کر رہے ہیں ان دھشت گردوں کے خلاف بھی آپریشن میں تاخیر کیوں کی جا رہی ہے ۔ آخر ان دھشت گردوں کے خلاف آپریشن کیوں نہیں کیا جا رہا ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پورے سندھ میں آپریشن کیا جائے اور یمن میں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے اور سعودی ظالمنہ کاروائیوں کو فوراً روکا جائے اور 19 اپریل 2015کو گاڑی کھاتہ حیدر آباد میں ریفرنڈم کیمپ مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدر آباد سندھ کی جانب سے لگایاجائیگا۔ جس میں تمام اہل اسلام دھشت گردی کے خلاف اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔ اور اس میں کسی بھی مذہب اور کسی بھی فرقے کو لوگ اپنا ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں۔ کیوں کہ دھشت گرد اور دھشت گردی کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ہے،کیوں کہ دہشت گردی میں بے گناہ اور معصوم لوگ مارے جاتے ہیں۔