ایم ڈبلیوایم کراچی کی آل پارٹیز پریس کانفرنس، سیاسی و مذہبی جماعتوں کی وار ثان شہداء کےلانگ مارچ کی مکمل حمایت

16 فروری 2015

وحدت نیوز (کراچی) ور ثاء شہداء کمیٹی کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف شکار پور سے وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی لانگ مارچ کے شرکاء کا بھرپور استقبال کیا جائے گا، دہشت گردوں نے ہزاروں ماؤں کی گودیں اجاڑی ہیں، حکومت کب دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کا آغاز کرے گی، افواج پاکستا ن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سندھ بھر میں فوجی آپریشن کا کیا جائے، پورا ملک طالبان دہشت گردوں کے نشانے پر ہے اور مرکزی اور صوبائی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے شہداء کی جانب سے لانگ مارچ میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں حکومت کی جانب سے لانگ مارچ کو روکنے کی سازش کی تو حالات کی سنگینی کی تمام تر ذمہ داری سندھ و وفاقی حکومت پر عائد ہوگی ۔

 

ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کے رہنماء علی حسین نقوی ،مولانا ،علی انور ،علامہ مبشر حسن ،مولانا احسان دانش ،متحدہ قومی مو ؤمنٹ علماء کمیٹی کے رکن مولانا شاہ فیروز الدین رحمانی ،رکن صوبائی اسمبلی انور رضا نقوی،جمیعت علماء پاکستان کے صوبائی رہنماء علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی،سنی اتحاد کونسل کے رہنماء طارق محبوب، مولانا شہزاد مہر وی ،پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر لیاقت کاظمی،عوامی مسلم لیگ کے رہنماء محفوظ یار خان،آل پاکستان سنی تحریک کے رہنماء مطلوب اعوان،پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء شیخ اقبال سمیت دیگر نے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے کراچی کیتھولک گارڈن میں اپنی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا ۔

 

کانفرنس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ مظلوموں کی آواز پر ملکی محب وطن جماعتوں نے لبیک کہا ہے سانحہ شکار پور شہداء کمیٹی کی جانب سے لانگ میں مارچ کی حمایت کے پیچھے کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے شہداء کے خانوادوں کی جانب سے سانحہ کے بعد و زیر اعلیٰ سندھ کو اپنے مطالبات پیش کئے جس میں دہشتگردوں کی گرفتاری سمیت سندھ بھر میں تکفیری دہشتگرد کالعدم جماعتوں پر پابندی اور دہشتگردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب کی طرز پر فوجی آپریشن کا مطالبہ کیا گیا جیسے نا اہل وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنے اقتدار کی حوس کی خاطر تسلیم نہیں کیا جس سے یہ بات واضح ہوگئی کے سانحہ شکار نمازیوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگرد وں کی سر پرستی حکومت سندھ کر رہی ہے ایم ڈبلیو ایم ور ثاء شہداء کمیٹی کے شانہ بشانہ کھٹری ہے اور سندھ میں موجود تمام جماعتیں ور ثاء شہداء کمیٹی کے ان مطالبات کے لئے ان کے ساتھ ہیں ور ثاء شہداء کمیٹی کا مارچ شکار پور سے روانا ہو چکا ہے جو بروز منگل 17،فروری کراچی پہنچے گا جس کا استقبال سندھ بھر میں موجود تمام محب وطن سیاسی ومذہبی جماعتیں کریں گی ور ثاء شہداء کمیٹی کی جانب سے یہ لانگ مار چ سندھ دھرتی سمیت ملکی عوام کا دہشتگردی کے خلاف ایک اہم قدم ہے جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا سندھ حکومت نے اگر لانگ مارچ کو روکنے کی کوشش کی تو حالات کی سنگینی کی تمام تر ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوگی۔

 

کانفرنس سے خطاب میں متحدہ قومی موؤمنٹ علماء کمیٹی کے رکن مولانا شاہ فیروز الدین رحمانی کہنا تھا کہ حکومت وقت کی ذمہ دای ہے کہ وہ دہشتگردوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کرئے ،ملک بھر میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں تکفیری دہشتگردوں کے خلاف تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور ملکی عوام متحد ہے سانحہ شکار پور نمازیوں کو نشانہ بنانے والے انسان کھلانے کے لائق نہیں شکار پور شہداء کمیٹی کے ساتھ ہیں دہشتگردی کی گرفتاری اور ان کے مطالبات کی منظوری تک ان کے ساتھ ہیں ۔

 

کانفرنس سے خطاب میں جمیعت علماء پاکستان کے صوبائی رہنماء علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ میں بلا تفرق آپریشن کا آغاز کرے سندھ میں کالعدم جماعتیں اپنی سر گرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں دہشتگردوں کے صوفیائے کرام کی دھر تی کو نشانہ بنایا ہے ،سنی اتحاد کونسل کے رہنماء طارق محبوب کا کہنا تھا کہ ملک میں حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے سانحہ پشاور مجرموں کو بے نقاب کر دیا جاتا تو سانحہ شکار پور نہیں ہوتاملک میں جاری دہشتگردی میں تکفیری ،یہودی ایجنٹ ملوث ہیں جن کو نواز حکومت کی مکمل سر پر ستی حاصل ہے ۔

 

پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر لیاقت کاظمی کا کہنا تھا کہ نواز حکومت کے ہر دور میں کالعدم تکفیری گرہوں کو سپورٹ ملتی رہی طالبان خوارج ہیں وفاقی سانحہ ماڈل ٹاؤن میں مظلوم عوام کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا اور حکومتی سر پرستی میں پلنے والے دہشتگرد سانحہ پشاور میں معصوم بچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں تو کبھی پشاور اور شکار پور میں عبادت کرنے والے نمازیوں کونشانہ بنانے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،

 

عوامی مسلم لیگ کے رہنماء محفوظ یار خان ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ حکومت جلد از جلد پھانسی کی سزا یافتہ کالعدم دہشتگرد تنظیموں کے مجرموں کو فوری پھانسی دے،فوجی عدالتیں جلد از جلد اپنے کام کا آغاز کریں ماضی میں اگر عدالتوں سے عوام کو انصاف ملتا تو آج دہشتگردی کے واقعات میں کافی حد تک کمی ہوتی،آل پاکستان سنی تحریک کے رہنماء کا کہنا تھا کہ صوبائی و مرکزی حکومت دہشتگردی کی روک تھام میں ناکام ہو چکی ہے حکومت دہشتگردوں کو جانتی ہے ملک میں دہشتگردوں اور ان کے پیچھے موجود سر پرستوں کو گرفتار کیا جائے،سانحہ شکار پور حکومت سندھ کی نا اہلی کا نتیجہ ہے حکومت کی جانب سے اب بھی دہشتگردی کے خلاف عملی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں ۔

 

پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء شیخ اقبال کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں دہشتگرد آزاد گھوم رہے ہیں کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ ہو یا سندھ میں بم دھماکے وزیر اعلیٰ سندھ اپنے اقتدار اور کرپشن کے سوائے دہشتگردی کے روکنے کے خلاف کوئی عملی اقدامات نہیں کر رہے شکار پور ورثاء لانگ مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں کانفرنس کے اختتام پر علامہ قاضی احمد نورانی نے سانحہ پشاور اور شکار پور دہشتگردی میں شہید ہونے والوں کے بلندی درجات کیلئے دعا کر وائی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree