ایم ڈبلیوایم ملیر کے وفد کی احسن عباس کی سربراہی میں پی پی پی رہنما سلمان مراد سے ملاقات، واٹر سپلائی پروجیکٹ کے آغاز پر اظہارتشکر

10 اپریل 2015

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے وفدنےسیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی کی سربراہی میں ایک وفد نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق مشیر وزیراعلیٰ سندھ سلمان عبداللہ مراد سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے ضلعی رہنما حسن عباس، سعید رضااور عارف زیدی سمیت پی پی پی کے رہنما ڈاکٹر واجد عابدی بھی موجودتھے،جعفرطیار سوسائٹی کیلئے میٹھے پانی کی فراہمی کے منصوبے پر کام کے آغازپر ایم ڈبلیوایم کے سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی نے سلمان مراد کا شکریہ اداکیا، ان کاکہنا تھا کہ عوام کی خدمت اور ان کی مشکلات کا حل سیاسی ورکرکا فرض اولین ہونا چاہئے، سیاست کا اصل مطلب ہی خدمت ہے، واٹر سپلائی پروجیکٹ عوامی کی مشکلات کے حل میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا، پی پی پی اور ایم ڈبلیوایم کی اشتراک عمل اور انتھک محنت سے اس دیرینہ مسئلے کا حل یقینی بنا ہے، اس موقع پر سلمان عبداللہ مرادکا کہنا تھاکہ میٹھا پانی  جعفرطیارسوسائٹی کے عوام کاحق تھا جو پیپلز پارٹی نے انہیں دیا ہے، ہماری جماعت ہمیشہ عوامی مسائل کے حل میں کوشاں رہی ہے، البتہ جعفرطیار واٹر سپلائی پروجیکٹ میں ایم ڈبلیوایم کا تعاون بھی ناقابل فراموش ہے، انشاءاللہ عوامی فلاح کا یہ سفر جاری رہے گا، جلد ہی سیوریج کے نئےمنصوبے پربھی کام کا آغاز کریں گے،انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات نزدیک ہیں ہمیں مل کر انتخابات کی تیاری کرنی ہے ،مختلف حلقوں سے ہم مل کر الیکشن لڑیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree