وحدت نیوز (دولت پور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی معاون سیکریٹری سیاسیات علامہ مقصودعلی ڈومکی نے دولت پور میں مولانا عطامحمد لانگاہ مرحوم کی وفات پر ان کے ورثاء سے تعزیت کی، اور مرحوم کے سوئم کی مجلس ترحیم سے خطاب کیا۔اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ آل سعود کے زوال کا آغاز ہوچکا اور وہ اس امت کے سامری ہیں جنہوں نے امت مسلمہ کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ امت مسلمہ بصیرت کے ساتھ دوست اور دشمن میں تمیز کرے۔
اس موقعہ پر سلسلہ طریقت کے معروف بزرگ صوفی علی نواز قادری نے علامہ مقصود علی ڈومکی سے ملاقات کی اور انہیں اپنی خانقاہ میں آنے کی دعوت دی۔ اس موقعہ پر صوبائی رابطہ سیکریٹری سندہ برادر شفقت حسین لانگاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقعہ پر پیر علی نواز قادری نے خانقاہ میں قائم دینی مدرسہ ، مسجد، لنگر خانہ کے متعلق علامہ مقصود علی ڈومکی کو تفصیلات بتائیں۔