وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب اور رانی پور میںلاڑکانہ اور سکھر ڈویژنز کے تمام اضلاع کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 21 مئی کو کراچی میں عظیم الشان ( استحکام پاکستان اور امام مہدی ؑ کانفرنس) منعقد ہوگی، جس میں ملک بھر سے لاکھوں عاشقان اہل بیت شریک ہوں گے۔ اس موقع پر منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی ؑ سے ایفائے عہد ہوگا۔ یہ کانفرنس وطن عزیز پاکستان کے استحکام کا سبب ہوگی۔پاکستان کے لاکھوں محب وطن عوام، وطن عزیز میں بڑھتی ہوئی بیرونی مداخلت سے نالاں ہیں۔ عوام شیطان بزرگ امریکہ، اسرائیل اور اس کے ایجنٹوں کے ناپاک عزائم کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کریں گے،ایم ڈبلیوایم 21مئی کو نشر پارک میں ایک مرتبہ پھر وطن دشمنوں کو رسوا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ، وطن عزیز کی سا لمیت ،استحکام اور بقاء کے لئے جدوجہد کی ہے، خائن اور وطن فروش عناصر نے وطن عزیز کو دھشت گردی کی دلدل میں پھنسا دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ دھرتی کے عوام اس کانفرنس میں شریک ہو کر اتحاد بین المسلمین ، امن اور اخوت کا عملی پیغام دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آل سعود نے ہمیشہ امت مسلمہ کے بدن میں خنجر کا وار کیا ہے، فلسطین کے مظلوم عوام اور قبلہ اول سے خیانت کرتے ہوئے اسرائیل سے دوستی قائم کرنا، اور امریکی ایما پر دنیا بھر میں دھشت گردی کے اڈے قائم کرنا، آل سعود کا ناقابل معافی جرم ہے۔
ایم ڈبلیوایم 21مئی کو نشر پارک میں ایک مرتبہ پھر وطن دشمنوں کو رسوا کرے گی، علامہ مقصودڈومکی