علی حسین نقوی کا دورہ اندرون سندھ ،PS-07گھوٹکی پر پی پی پی کی حمایت اکا اعلان

22 فروری 2018

وحدت نیوز(شکارپورگھوٹکی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی نے گذشتہ دنوں شکارپور ، گھوٹکی سمیت اندرون سندھ کے مختلف اضلاع کا تنظیمی دورہ کیا، گھوٹکی میں  مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری امور سیاسیات علی حسین نقوی نے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے  ضمنی انتخاب حلقہ PS-07 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوارعبدالباری پتافی کی حمایت کا اعلان کیا،اس موقع پر ایم ڈبلیوایم ضلع گھوٹکی کے سیکریٹری جنرل علامہ معشوق علی قمی، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری سیاسیات مشتاق احمد میمن، عبدالباری پتافی ، ایم ڈبلیوایم اور پی پی پی کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے،پی پی پی کے عہدیداران اور نامزد امیدوار عبدالباری پتافی نے ایم ڈبلیوایم کا حمایت پر شکریہ اداکیا اور اپنے مکمل تعاون کایقین دلایا،  بعد ازاں علی حسین نقوی نے مرکزی امام بارگاہ میں ایم ڈبلیوایم کے عہدیداران سے خصوصی ملاقات کی اور آئندہ کے قومی انتخابات میں پارٹی حکمت عملی اور ترجیحات کا تعین کیا گیا، قبل ازیں انہوں نے شکارپور کا بھی تنظیمی دورہ کیا جہاں ضلعی سیکریٹری جنرل فداعباس لاڑک کی سربراہی  میں ضلعی کابینہ کے اراکین نے ان سے ملاقا ت کی اور ضلع شکار پورمیں تنظیمی فعالیت اور آمدہ الیکشن میں شمولیت اور امیدواروں کے انتخاب کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree