ایم ڈبلیو ایم کراچی کے زیر اہتمام شہدائے قدس کی یاد میں چراغاں و تصویری نمائش کا انعقاد، سیاسی ومذہبی شخصیات کی شرکت

28 مارچ 2025

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین کراچی کے زیر اہتمام شہدائے قدس کی یاد میں کراچی پریس کلب پر چراغاں و تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی و شمع روشن کیں۔ چراغاں و تصویری نمائش میں جعفریہ الائنس پاکستان کے سیکریٹری جنرل شبر رضا ایڈووکیٹ، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، ایم ڈبلیو ایم کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری، علامہ حیات عباس، علامہ ملک عباس، علامہ مبشر حسن، صحافتی برادری، سماجی شخصیات سمیت ہندو و عیسائی رہنما بھی موجود تھے۔ شرکاء سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا کہ پوری دنیا میں جمعتہ الوداع کو عالمی یوم القدس منایا جائے گا، اس موقع پر پاکستان بھر میں ریلیاں، جلسے، جلوس و مظاہرے ہونگے، جس میں عوام اپنا مثالی احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، جبکہ علماء و خطبہ جمعہ اجتماعات میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی پر خطابات دینگے۔

علامہ باقر زیدی نے کہا کہ اسرائیل انسانیت کا دشمن یے، حماس، حزب اللہ، انصار اللہ یمن سمیت تمام مقاومتی تنظیموں کو سلام پیش کرتے ہیں، شہدائے راہ قدس کا خون رائگاں نہیں جائے گا، خون کے آخری قطرے تک مظلوم فلسطینیوں کا دفاع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے راہ مقاومت نے خطے میں اسرائیل و امریکا سمیت استعماری طاقتوں کے غرور کو چکنا چور کر دیا، گریٹر اسرائیل اب خطے میں نہ پورا ہونے والا صہیونی خواب بن جائے گا انہوں نے کہا کہ گزشتہ طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد حسن نصر اللہ، اسماعیل ہنیہ، یحیٰ سنوار، ہاشم صفی الدین سمیت 120 اہم کمانڈر راہ مقاومت شہید ہوئے، لاکھوں فلسطینی عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف پوری دنیا سراپا احتجاج ہے، بہت جلد قبلہ اول بیت المقدس آزاد اور اسرائیل مکمل نابود ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree