حماس رہنما یحییٰ سنوار اور حزب اللہ رہنما سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر ایم ڈبلیوایم کراچی کا احتجاجی مظاہرہ

25 اکتوبر 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے غزہ و لبنان میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف بعد نماز جمعہ جامع مسجد خوجہ اثنا عشری کھارادر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر نمازیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی، علامہ مبشر حسن و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے حماس اور حزب اللہ کے قائدین کی شہادت پر اسرائیل کے خلاف شدید نعرے لگائے۔

 احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یحییٰ سنوار اور سید ہاشم صفی الدین نے راہ مقاومت میں عظیم قربانیاں دیں، خطہ سے غاصب اسرائیل کا وجود بہت جلد مٹنے والا ہے، فلسطین، لبنان، یمن، شام، ایراق کے مجاہدین نے گریٹر اسرائیل کو تابوت میں پہچا دیا ہے، قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی نزدیک ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ امریکا و اسرائیل عالمی سامراج ہیں، شہدائے فلسطین و لبنان کا خط مزاحمت واضح ہے، حماس و حزب اللہ قائدین کی شہادت ظالمین کے خلاف نئی جہد دے گی۔ انہوں نے کہا کہ سید حسن نصراللہ، اسماعیل ہانیہ، یحییٰ سنوار، سید ہاشم صفی الدین عالم اسلام کے ہیرو ہیں، مسئلہ فلسطین پر دو ریاستی حل کی باتیں کرنے والے فلسطین کاز سے مخلص نہیں، ہزاروں شہید اور بے گھر فلسطینی و لبنانی عوام کے حوصلے آج بھی بلند ہیں، امن کے عالمی اداے خطہ میں اسرائیلی جارحیت دہشتگردی خاموش ہیں۔ رہنماؤں نے اعلان کیا کہ شہدائے غزہ فلسطین اور لبنان سے اظہار یکجہتی کیلئے 9 نومبر کو نشتر پارک کراچی میں عظیم الشان جلسہ ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree