ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان جشن عید غدیر فیملی فیسٹیول کا انعقاد

01 جولائی 2024

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے زیر اہتمام سالانہ جشن عید غدیر فیملی فیسٹیول غازی چوک جعفرطیارسوسائٹی میں منعقد ہوا، جس میں نظامت کے فرائض صدر ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر سید احسن عباس رضوی نے انجام دیئے، تلاوت حدیث کساء کی سعادت قاری وفا عباس نے حاصل کی، شاعراہل بیت ؑ کلیم اختر کلیم، معروف منقبت خواں اصغر عباس مہدی،موسیٰ رضوی، عمار عارف، حسن زیدی، حجت رضا زیدی، اکبر رضوی،الیاس زیدی، حسین زیدی ، فرجان مہدی، ثمر سعید رضوی، قیصرعباس زیدی،ماسٹر محمد مہدی نے بارگاہ ولایت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، جبکہ مولانا سید علی راحت زیدی صاحب قبلہ اور خطیب اہل بیتؑ علامہ اوسجہ عاشوررضوی صاحب نے خصوصی خطاب فرمایا۔

 جشن میں مختلف مذہبی، سماجی، سیاسی شخصیات، ملی تنظیمات کے وفود،ماتمی انجمنوں اور دستوں کے سالاران ،مساجد وامام بارگاہوں کے ٹرسٹیز ، علمائے کرام ، ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کےرہنماؤں سمیت مومنین ومومنات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جشن کے دوران بچوںکی تفریح کیلئے جھولوں او ر کھانے پینے کی اشیاء کے اسٹال کا اہتمام کیا گیا تھا، آخر میں حاضرین میں نیاز تقسیم کی گئی جبکہ معصوم بچوں میں عیدی بھی تقسیم کی گئی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree