دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ ایم ڈبلیوایم سندھ کے تحت شہید آیت اللہ ابراھیم رئیسی کی یادمیں دعائیہ تقریب کا انعقاد

03 جون 2024

وحدت نیوز(کراچی)دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے تحت ہفتہ وار مرکزی اجتماعی دعائے توسل و دعا دعائیہ اجتماع اور چراغاں بیاد آیت اللہ ابراہیم رئیسی و رفقاء یاد میں  انعقاد محفل شاہ خراسان روڈ پر کیا گیا دعاکی تلاوت کاسعادت مولانا عمید کاظمی نے حاصل کی جس میں خصوصی شرکت خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران کے ڈائریکٹر جنرل آقا ئے سعید طالبی نیا، اورنگزیب سلطان، میونسپل کمشنر ظفر اقبال، شاہد راجپوت، صحافی شہزاد بٹ، مولانا بشیر، بین المذاھب فورم کے مولانا علی حجتی، مولانا سلمان کاظمی، مولانا فیروز الدین رحمانی، کیپٹن محمد ناظم، مولانا مرتضی رحمانی، فلسطین فاؤنڈیشن کے صابرابومریم، ثاقب رضا ثاقب، ناصر آغا، کمال امروہوی، علی جلا لو ی ، شیزا زیدی، بوتراب، حیدری، پاک قاسمی اسکاؤٹس، ماتمی انجمنوں، سماجی، سیاسی، اسکاؤٹس کے نمائندوں کی کثیر تعداد اور مومنین و خواتین نے شرکت کی  جبکہ  نظامت کے  فرائض برادر ناصر الحسینی نے انجام دیے۔

 اس موقع پر اسکاؤٹس کے دستوں نے آیت اللہ ابراہیم رئیسی و رفقاء کو سلامی پیش کی ,تقریب سے خطاب میں علامہ فیروز الدین رحمانی کا کہنا تھا کہ ابراہیم رئیسی امت مسلمہ کے عظیم لیڈر تھے۔تقریب سے خطاب میں مولاناحمید کاظمی کا کہنا تھا کہ بحیثیت صدر ابراییم رئیسی بے سب سے پہلے غاصب اسرائیل کے خلاف کاروائی کی۔ابراہیم رئیسی نے خطے میں امن و امان اسلامی ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کیلئے مثالی کوشش کی۔ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔سید ابراہیم رئیسی کی شہادت کے بعد امت مسلمہ عظیم لیڈر سے محروم ہوگئی۔ تقریب کے اختتام پر ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی و ساتھیوں کیلئے اور شہدائے ملت جعفریہ پاکستان و کل مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور رہنماوں نے شہداء کی کی یاد میں شمع روشن کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree