شہید استاد سبط جعفرزیدیؒ ودیگر کی یاد اور شیعہ مسنگ پرسنز کی رہائی کیلئے ایم ڈبلیوایم کے تحت دعائیہ اجتماع

22 مارچ 2023

وحدت نیوز(کراچی)دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے زیر اہتمام ہفتہ وار مرکزی اجتماعی دعاء بلندی درجات شہید استاد سبط جعفر، شہید یاور عباس رضوی اور مسنگ پرسنز کی رہائی کیلئے محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقد ہوئی۔ شہدائے پاکستان لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ تلاوت دعا مولانا نعیم الحسن نے کی۔ دعائیہ اجتماع میں مسنگ پرسنز کے اہل خانہ اور دیگر عمائدین نے شرکت کی جبکہ علامہ مبشر حسن، مولانا مختار، میجر قمر عباس رضوی، ضامن عباس نقوی، نوید حیدر، جاوید حسین نقوی، محمد سبطین نقوی اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر مولانا نعیم الحسن، علامہ مبشر حسن و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارض پاک کی تکمیل کے لئے پوری قوم کو اسی لگن، دیانتداری اور جذبے کے ساتھ اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ستر سالوں سے عالمی استکباری طاقتیں پاکستان کے معاملات اور ہمارے دیگر ممالک سے تعلقات کو اپنی مرضی کے تابع دیکھنے کی متمنی ہیں، جو ریاست ملک و قوم کے وقار کو مقدم سمجھتی ہے وہ کسی بیرونی ڈکٹیشن کو خاطر میں نہیں لاتی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ہمارے بے گناہ افراد کئی سالوں سے لاپتہ ہیں، پاک فوج، رینجرز، پولیس، مساجد،امام باگارہوں اور چرچ پر حملوں میں ملوث ملک دشمن دہشت گرد آزاد اور بانیان پاکستان کی اولادیں لاپتہ ہیں، ہم حکومت و ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ شیعہ مسنگ پرسنز کو فی الفور رہا کرے، اگر ان پر کوئی مقدمات ہیں تو عدالتوں میں پیش کریں اور ہمیں کسی قسم کے راست قدم کے لئے مجبور نہ کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree