ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا محکمہ تعلیم، پولیس اور عدلیہ کو کرپٹ ترین قرار دینا باعث شرم ہے، مبشر حسن

14 دسمبر 2022

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری سیاسیات مبشر حسن نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے سالانہ سروے میں محکمہ پولیس کو قومی سطح پر سب سے زیادہ کرپٹ قرار دینا اور اس کے بعد ٹینڈرنگ، عدلیہ اور محکمہ تعلیم سمیت دیگر محکموں کو کرپٹ ترین قرار دینا پوری پاکستانی قوم کیلئے باعث شرم ہے۔ میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ عالمی انسداد بدعنوانی کے دن کے موقع پر اپنی سالانہ رپورٹ میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے صوبائی سطح پر سندھ میں تین شعبوں کو سب سے زیادہ کرپٹ بتایا گیا ہے، جہاں محکمہ تعلیم سب سے زیادہ کرپٹ ہے جبکہ دوسرے نمبر پر پولیس اور تیسرے نمبر پر کنٹریکٹ اور ٹینڈرنگ کا محکمہ شامل ہے۔

مبشر حسن نے کہا کہ کرپشن ایک ناسور ہے جس نے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے، ہر ادارہ کرپشن کی دلدل میں دھنستا چلا جارہا ہے جبکہ کرپشن کی روک تھام کرنے والے ادارے خود بھی بدترین کرپٹ ہوچکے ہیں، ان اداروں میں موجود کالی بھیڑوں نے پورے نظام کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے، ہر کام کے ریٹ مقرر ہیں، رشوت خوری ملک کے اندر کوئی جرم نہیں رہی، جو جتنے بڑے عہدے پر فائز ہے اس کی قیمت اتنی ہی بڑی ہوتی ہے، جب تک اقتدار پر کرپٹ افراد قابض ہیں ملک کرپشن فری نہیں بن سکتا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree