افغانستان میں دہشتگردی امریکا اور اس کے پالتو داعشی کارندوں کا کام ہے، ایم ڈبلیوایم حیدرآباد

18 اکتوبر 2021

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کی جانب سے افغانستان میں نماز جمعہ میں ہونے والے بم دھماکے میں 200 سے زیادہ شھداء کے بہیمانہ قتل کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا جب کہ احتجاج میں مقررین ایڈوکیٹ رحمان رضا عباسی، سید صفدر عباس عابدی، مولانا گل حسن مرتضوی، مولانا نور حسن حسینی، مولانا رفیق احمدی، سید شمیم نقوی نے کہا کہ افغانستان میں دہشتگردی امریکا اور اس کے پالتو داعشی کارندوں کا کام ہے جو اسلام دشمن ہی نہیں بلکہ انسانیت کے دشمن بھی ہیں اس لیئے ہم کو ان سازشوں سے بچنا ہوگا اور پاکستان کے امن کے لیئے شیعہ و سنی اتحاد قائم رکھنا ہوگا۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں پاکستان کے حکمران امریکا اور داعشی پالتو کتوں کو لگام دیکر رکھیں اور وطن عزیز کو ان کے ناپاک ارادوں سے پاک رکھیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree