افغانستان میں دہشت گردی کے سانحات کے خلاف کل سندھ بھرمیں یوم احتجاج منایا جائے گا، علامہ باقرعباس زیدی

16 اکتوبر 2021

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی نے کہا کہ افغانستان میں پہ درپہ دوجامع مسجد میں خودکش حملوں اور سینکڑوں نمازیوں کے بہیمانہ قتل عام کے خلاف کل 17 اکتوبر 2021 بروز اتوار سندھ بھرمیں پرامن یوم احتجاج منایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں شیعہ نسل کے واقعات باعث تشویش ہیں،ایک ہفتے کے دوران دوجامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں خودکش حملے اور ان حملوں میں 150 سے زائد نمازیوں کے سفاکانہ قتل عام پر پورا عالم اسلام سوگوار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے تحت کل سندھ کے تمام اضلاع میں پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کیئے جائیںگے جس میں عالمی دہشت گرد گروہ داعش اور ان کے تخلیق کار امریکہ واسرائیل کے خلاف نفرت کا اظہار کیا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree