عید مبعث رسول اللہ ص کی سحر کو شام پر اسلام دشمن قوتوں کا حملہ ناقابل معافی جرم ہے،علامہ مقصودڈومکی

16 اپریل 2018

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے مسلم ملک سیریا پر حملہ کرکے سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے، شب معراج اور عید مبعث رسول اللہ ص کی سحر کو شام پر اسلام دشمن قوتوں کا حملہ ناقابل معافی جرم ہے۔ عرب غداراور آستین کے سانپ آل سعود اور بن شیطان نے امت مسلمہ اور عرب عوام کے خلاف جارحیت کے لئے دشمن کی مدد کرکے خود کو رسوا کیا ہے۔ محور مقاومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، جو اب ناقابل شکست قوت میں تبدیل ہوچکا ہے۔ امریکن حملے کے باوجود شام ایک آزاد ملک کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو متحد ہوکر عالمی دھشت گرد امریکہ سے مسلم ممالک کے خلاف جارحیت کا حساب لینا چاہئے، افغانستان، عراق میں ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کے بعد بھی امریکہ اپنے جارحانہ کردار سے باز نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے غیور مسلمان نام نہاد خادم حرمین سے دنیا بھر میں اسلام دشمن کردار پر جواب طلبی کریں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک مسلمان ملک شام پر اغیار کی جارحیت کی کھل کر مذمت کرے، ہم فلسطین، کشمیر سمیت دنیائے اسلام کے مظلوموں کے حامی ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ شیطان بزرگ امریکہ افغانستان و عراق کی سرزمین سے نکل جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree