امریکی اسلام اورآل سعود کے کردار سے پردہ اٹھنے پر داعش سے لے کر وہابیت تک تمام حقائق دنیا پر عیاں ہو گئے ہیں،علامہ مقصودڈومکی

12 اپریل 2018

وحدت نیوز (جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ دنیا میں جاری حق و باطل کی جنگ میں ہم اہل حق کے ساتھ ہیں، اب باطل کا مکروہ چہرہ کھل کے سامنے آگیا ہے۔ امریکی اسلام اورآل سعود کے کردار سے پردہ اٹھنے پر داعش سے لے کر وہابیت تک تمام حقائق دنیا پر عیاں ہو گئے ہیں۔ صیہونی سوچ کے حامل سعودی ولی عہد کی جانب سے حجت خدا حضرت امام مہدی ؑ کی شان میں گستاخی کو نظر انداز نہیں کر سکتے، امام مہدیؑ کے عالمی انقلاب سے خائف دشمن یعنی امریکہ اور اسرائیل نے آل سعود کو بھرپور انداز سے استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں موجود عاشقان امام زمان ؑ عالمی حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، ہمیں نائیجریا کے مجاہد و مبارز عالم دین علامہ محمد ابراہیم زکزاکی کی بگڑتی صحت اور ان کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک پر شدید تشویش ہے، نائیجرین حکومت دنیا بھر کے کروڑوں انسانوں کے محبوب رہنما ابراہیم زکزاکی کو فی الفور رہا کرے۔ قید و بند کی صعوبتوں کے باوجود صبر و استقامت اور چھ جوان فرزندوں کی شہادت جیسی عظیم قربانی نے زکزاکی کو اقوام عالم میں ایک عظیم اور شجاع لیڈر اور محبوب شخصیت میں ڈھالا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زائرین کو وقتا فوقت مشکل حالات سے گذرنا پڑتا ہے جبکہ حکومت اور ریاستی ادارے مستقل بنیادوں پرزائرین کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہے۔ بلوچستان حکومت اور وفاقی حکومت ترجیحی اور مستقل بنیادوں پر زائرین کی مشکلات کا ازالہ کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree