شکار پور کے نامور عالم مولانا ظہورالدین میکھواور زوارغوث بخش ساتھیوں سمیت ایم ڈبلیوایم میں شامل

31 دسمبر 2016

وحدت نیوز (شکارپور) شکارپور سندھ کے نامور  عالم دین اور فعال سیاسی ومذہبی شخصیت مولانا ظہورالدین میکھواور زوارغوث بخش نے اپنے متعدد ساتھیوں سمیت مجلس وحدت مسلمین میں باقائدہ شمولیت کا اعلان کردیا ہے، تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی کے دورہ شکارپور کے موقع پر  مولانا ظہورالدین میکھواور زوارغوث بخش نے ان سے ملاقات کی اور ایم ڈبلیوایم میں غیر مشروط شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پرضلعی سیکریٹری جنرل فدا عباس لاڑکبھی موجود تھے، ایم ڈبلیوایم میں شامل شخصیات نے کہا کہ ہم بلا غرض ولالچ فقط مظلوموں کے حقوق کی جدوجہد میں ایم ڈبلیوایم کا دست وبازو بننے کے لئے شامل ہوئے ہیں اور محرومین پاکستان کے دلوں کی دھرکن علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے ہر حکم پر میدان میں ہمیشہ حاضر رہنے کا عہد کرتے ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree