وطن عزیز کی سالمیت و بقاء کے دشمن حکومتی و ریاستی اداروں کی صفوں میں بھی موجود ہیں، رضا امام نقوی

26 اگست 2016

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل انجینئر رضا امام نقوی نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی سالمیت و بقاء کے دشمن حکومتی و ریاستی اداروں کی صفوں میں بھی موجود ہیں، یہ عناصر ملک و قوم کے لئے سنگین خطرہ ہیں، انہی عناصر نے پشت پناہی سے کالعدم دہشتگرد تنظیمیں کراچی سمیت ملک بھر میں کھلے عام فعالیت جاری رکھے ہوئے ہیں، ملکی سالمیت و استحکام کیلئے لازمی ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق عمل درآمد کیا جائے اور کالعدم دہشتگرد تنظیموں اور انکی ہر سطح پر سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاؤس کراچی میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انجینئر رضا امام نقوی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد سے گریز اور دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے حکومت اور ریاستی اداروں کی غفلت ملکی سالمیت و بقاء کیلئے خطرناک اور انتہائی تشوشناک ہے، حکمران اور ریاستی ادارے ہوش کے ناخن لیتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق مکمل عملدرآمد کو فی الفور یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں کالعدم دہشتگرد تنظیموں نے ایک بار پھر شیعہ جوانوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے، دہشتگرد عناصر موجودہ صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہر قائد کی فضا کو خراب کرکے نفرت کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں، لہٰذا حکمران اور ریاستی ادارے اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی کھلے عام فعالیت کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کریں، دہشتگرد عناصر کو کسی قسم کی سرگرمیوں کی اجازت دینا شہر کے امن کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree