کراچی، وارثان شہدائے شکار پورکے لانگ مارچ کے استقبال کی تیاریاں جاری

18 فروری 2015

وحدت نیوز (کراچی) شاہرائے پاکستان انچولی کراچی پر سانحہ شکارپور امام بارگاہ کربلائے معلٰی لکھی در کیخلاف وارثان شہداء کمیٹی کے لانگ مارچ کے استقبال کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں، خواتین، بچوں سمیت عوام کی بہت بڑی تعداد شاہرائے پاکستان انچولی سوسائٹی پر جمع ہیں۔ لانگ مارچ کے استقبال کیلئے پاکستان تحریک انصاف، مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سمیت مختلف تنظیموں اور اداروں کی جانب سے کیمپ لگائے گئے ہیں، لانگ مارچ کے استقبال کیلئے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محبوب اور علامہ فیصل عزیزی کی قیادت میں اہلسنت علماء کرام و مشائخ عظام کا بڑا وفد بھی مجلس وحدت مسلمین کے کیمپ پر موجود ہے، جبکہ تحریک انصاف کے رہنما سبحان ساحل بھی عہدیداران و کارکنان کے ہمراہ لانگ مارچ کے استقبال کیلئے موجود ہیں۔ اس موقع پر علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ نعیم الحسن سمیت علمائے امامیہ و ذاکرین عظام بھی بہت بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ استقبال کیلئے آنے والے افراد نے نماز مغربین باجماعت علامہ نعیم الحسن کی اقتداء میں ادا کی



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree