وحدت نیوز (کراچی) عزاداری امام مظلوم کربلا انسانیت کا درس دیتا ہے،آج کے پر آشوب حالات میں سید شہداء امام حسینؑ سے عقیدت و محبت رکھنے والے ہر صاحب فکر و شعور فرد عالم اسلام کے حقیقی علمائے کرام ،دانشور میبر حسینی کے خطباء و ذاکرین اور صاحبان قلم پر امام مظلوم کربلا کا حق یہ ہے کہ آپؑ کے قیام کے مقاصد کو دنیا پر واضح و روشن کریں، ایام عزائے حسین کربلا میں دنیا کو اسلام کا وہ اصلی چہرا دکھائیں جس پر اسلام دشمن و منافق داعش طالبان القائدہ نے اپنے مزموم مقاصد کے کی تکمیل کے لئے ظلم و بربریت کے گہرے دلبزیر پردے ڈال دئیے ہیں ،ان خیالات کا اظہار علامہ اظھر حسین نقوی نےمجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکریٹریٹ وحدت ہاؤس سولجربازار میں ہفتہ وارمجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مذید کہا کے ملت جعفریہ کے لئے کراچی و اندرون سندھ کی سرزمین کو تنگ کیا جارہا ہے،شیعوں کے بہتے ہوئے ناحق خون پر حکمرانوں، مذہبی و سیاسی تنظیموں کی خاموشی اور قاتلوں کی عدم گرفتاری شعیت کے لئے لمحہ فکریہ ہے، سرزمین پاکستان کو ملت جعفریہ کا قتل گاہ بنادیاگیا ہے آئے روز پر امن کارکنان، ڈاکڑ، انجنئیر، وکلاء،دانشور اور علمائے کرام کو بے دردی سے شہید کیا جارہا ہےحکومت ہمارے شہدا کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،بلکہ قاتل ملک بھر میں سعودی نواز حکومت کی سرپرستی میں دندناتے پھر رہے ہیں انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ شہدا کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے اس خود نوٹس لیں۔