وحدت نیوز (کراچی ) جناب زینب سلام اللہ علیہ کی ذات مقدس عالم اسلام کے نذدیک ناموس مصطفی (ص) کا درجہ رکھتی ہے، جس طرح نبی کریم (ص) کی ذات مبارکہ کی توہین اہل اسلام کے لئے باعث شرم و عار ہے بلکل اسی طرح دختر شہزادی کونین جناب زینب الکبریٰ کے حرم مطہر کی تو ہین و اہانت بھی مسلمانان عالم کے لئے انتہائی غیرت کا مقام ہے ،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ملیر کے سیکریٹری تبلیغات ڈاکٹر سید حسن جعفر رضوی نے شام میں جناب زینب سلام اللہ علیہ کے مزار اقدس پر امریکی و سعودی تنخواہ دار خارجی دہشت گردوں کے میزائل حملے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پرجعفرطیار سوسائٹی میں نکالی جانے والی احتجاجی ماتمی ریلی سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ، اس موقع پر ضلعی سیکریٹری جنرل سجاد اکبر زیدی ، پروفیسر آصف علی اور برادر محمد اسلم نے بھی شرکاء ریلی سے خطاب کیا ۔
ڈاکٹر حسن جعفر رضوی کا کہنا تھا کہ جناب زینب (س)وہ ہستی ہیں جنہوں نے بعد از حسین (ع) و کربلا اللہ کے آفاقی پیغام اور مقصد قیام سید الشہداء (ع) کوپہلے کوفہ و شام کے بازارو ں ، چوراہوں اور درباروں میں تشہیر کیا جو کہ بعد ازاں تمام عالم بشریت تک منتقل ہوا ۔ اگر تحریک کربلا میں کوئی واقعتاً شریکتہ الحسین (ع) کہلانے کا حق رکھتا ہے تو وہ ذات مبارک جناب سیدہ زینب الکبریٰ(س) کی ذات ہے ۔آج چودہ سو سال بعد یزیدیت کے قصر شاہی زینبی فکر اور فلسفے سے لرزابراندام ہیں ۔ چودہ سو سال قبل جناب زینب (س) کے ہاتھوں ہو نے والی اپنی عالمی بے عزتی اور بے عفتی سے خوف ذدہ یزید ایک مرتبہ پھر بوکھلاہٹ کو شکار ہے ۔
جناب زینب سلام اللہ علیہ کے ہیبت وجلال سے آج کے یزید اور ابن زیاد بھی خوف ذدہ ہیں ، ڈاکٹرحسن جعفر رضوی