وحدت نیوز (لاہور) لاہور پریس کلب کے سامنے مجلس وحدت مسلمین کا ٹارگٹ کلنگ کیخلاف بھوک ہڑتالی کیمپ پانچویں روز بھی جاری،علمائے کرام و مختلف مکاتب فکر کی شخصیات کی اظہار یکجہتی کے لئے شرکت،مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان،بھوک ہڑتالی کیمپ میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی ،مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ حسن ہمدانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سال بھر بھی اپنے مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال اور احتجاجی تحریک کو جاری رکھنا پڑے تو رکھیں گے،لیکن اپنے موقف سے ایک اینچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے،ہمارا یہ احتجاج ان تمام مظلوم شہداء کے لواحقین کو انصاف دلانے کے لئے ہیں جن کو حب الوطنی کے جرم میں موت کی نیند سلا دیا گیا،انہوں نے کہا ہمارے احتجاج کو دبانے کی حکومتی کوشش کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے ہم گھروں سے نکل چکے ہیں،آج یہ خواتین بزرگ اور بچے یہاں اپنے پیاروں کو انصاف دلانے کے لئے جمع ہیں،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابی کے نوید سنانے والے بتائیں،ہمارے شہداء کے قاتل کیوں نہیں پکڑے گئے،کیا ہم پاکستانی شہری نہیں،ہمارا جرم یہ ہے کہ ہم نے صبر کا دامن تھام کے رکھا اور ملکی سلامتی کے خاطر اپنی جانوں کی قربانیاں دی،ہمیں بتایا جائے ہمارے خلاف تکفیر کے نعرے بلند کرنے والوں کیخلاف حکومت نے کیا اقدامات کیے ہیں؟شدت پسندوں کو اب بھی مکمل حکومتی سرپرستی حاصل ہے،ہمارے خلاف آپریشن ضرب عضب کے دوران مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ ٹارگٹ کلنگ شروع کردی ہے،ہم ان سازشوں سے بخوبی واقف ہیں،ہمارے قاتلوں کو مصلحت پسندی کے تحت تحفظ دیا جارہا ہے،بانیاں پاکستان کی اولادوں کو آخر کس جرم کی سزا دی جارہی ہے؟علامہ حسن ہمدانی نے بدھ کے روز بعد از نماز مغرب ٹارگٹ کلنگ میں شہید شہدا کی یاد میں شب شہداء پریس کلب لاہور کے باہر منانے کا اعلان کیا ہے جس میں لاہور بھر سے خانودہ شہداء کے لواحقین اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہونگے۔