مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام بھوک ہڑتالی کیمپ پانچویں روز بھی جاری، شب شہداء منائی گئی

20 مئی 2016

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ملک میں شیعہ نسل کے خلاف کے ملتان میں پانچویں روز بھی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا، شہداء کی یاد کو تازہ کرنے کے لیے شب شہداء منائی گئی اور شمعیں بھی روشن کی گئیں۔ کیمپ میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، علامہ ہادی حسین ہادی اور دیگر رہنما موجود تھے۔ کل ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی یوم احتجاج منانے کا اعلان، ملتان میں احتجاجی ریلی سوتری وٹ سے پریس کلب تک نکالی جائے بعدازاں ریلی کے شرکاء بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھ جائیں گے۔ علامہ قتدار حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل مجلس وحدت مسلمین ملک بھر میں یوم احتجاج منائے گی اگر حکومت نے ہمارے جائز مطالبات نہ مانے تو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں جو حکومت کے لیے ناقابل برداشت ہوگا۔ کراچی اور ڈیرہ اسماعیل خان کے واقعے کو دو ہفتے گزرنے کو ہیں ابھی تک کوئی قاتل پکڑا گیا اور نہ ہی کوئی کمیشن بنایا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین کی آواز ملک کے مظلومین کی آواز ہے، جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں ملک میں دہشت گردی کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور پھر بے بنیاد مقدمات بھی قائم کیے جاتے ہیں ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے خلاف ہونے والے متعصبانہ کردار کو بند کیا جائے اور ہمارے شہداء کے قاتلوں کو فی الفور سزاء دی جائے۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ جیسے آرمی پبلک سکول کے شہداء کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچایا ہے ہمارے قاتلوں کو بے نقاب کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree