وحدت نیوز(لاہور) جیکب آباد پولیس کی جانب سے شہداء کے لواحقین پرپولیس گردی کی مذمت کرتے ہیں،سندھ حکو مت دہشت گردوں کے خلاف کاروائی سے کیوں گریزاں ہے؟ملک میں دم توڑتی پیپلز پارٹی اپنی بقا کے لئے دہشت گردوں کا سہارا لے رہی ہے،سندھ میں کالعدم دہشت گرد جماعتوں سے وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیروں کے رابطے اور ان کے مراکز کے دورہ جات اس بات کی دلیل ہے کہ سندھ دہشت گردوں کے لئے محفوظ پناہ گاہ ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے صوبائی کابینہ کے رہنماوں کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے میں سب سے بڑی رکاوٹ موجود حکمران خود ہیں،سانحہ جیکب آباد اور نصیرآباد چھلگری کے شہداء بھی اس ملک کے فرزند ہیں،کیا سندھ اور بلوچستان میں شہید ہونے والے معصوم بچے پاکستانی نہیں،ہم اپنے ان شہداء کے پاک لہو کو رائیگاں نہیں جانے دینگے،انہوں نے کہا کہ جیکب آباد اور نصیرآباد کے شہداء کو انصاف نہ ملا تو پنجاب کے شیعہ اور سنی عوام ان مظلوموں کو انساف دلانے کے لئے سڑکوں پر آئیں گے،سندھ اور بلوچستان میں کالعدم جماعتیں اپنی شاطرانہ کاروائیوں میں مصروف ہے،وفاق،چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان میں نیشنل ایکشن پلان کا اصل ہدف دہشت گرد مخالف قوتیں ہیں،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف صوبائی حکومتیں کریک ڈاوُن کے بجائے ان سے معاملات طے کرنے میں مصروف ہیں،دہشت گردی کیخلاف جنگ کو انجام تک پہنچانے میں سیاسی جماعتیں مخلص نہیں۔