وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہورڈویژن کے زیر اہتمام صوبائی سیکریٹریٹ کنال ویوہاوسنگ سوسائٹی میں شہدائے منیٰ بالخصوص علامہ ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین کے ایصال ثواب کیلئے مجلس ترحیم کا انعقادکیا گیا جس میں خصوصی خطاب علامہ سید علی رضا رضوی (لندن)نے کیا جبکہ دیگر مقررین میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ مبارک علی موسوی اور علامہ ابوذرمہدوی شامل تھے، مقررین نے سانحہ منیٰ میں سعودی حکام کی غفلت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ساتھ ہی انہوں نے شہید ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین کی علمی اور عملی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شہید فخرالدین مجاہد بااللہ تھے،جنکی تمام عمردین خداکی ترویج اور نظام ولایت کی اشاعت کے لئے صرف کی،سانحہ منیٰ میں عالم اسلام کی عظیم شخصیات کی جانیں قربان ہوئیں ۔