وحدت نیوز (چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین کی ضلعی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت سید انیس عباس زیدی منعقد ہوا اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران ذاتی مفادات کی بناء پر بھارے کے ساتھ دو اور دو چار کی طرح دو ٹوک الفاظ میں بات نہیں کررہے اور آئے روز بھارت کی ریاستی دہشت گردی آبی جارحیت اور کنٹرول لائن پر بدمعاشی بڑھتی جارہی ہے عوام حکمرانوں کی غفلت کے سبب بھارتی جارحیت کا شکار ہورہے ہیں ہمیں انڈیا کے ساتھ دوٹوک موقف اپنا کر اپنے مفادات کا تحفظ کرنا ہوگا اسی طرح کشمیر کے ایشو پر بھی ہمارا عالمی رائے کو ہموار کرنے کا سلسلہ اب ختم ہوچکا ہے ہمیں اقوام متحدہ پر انحصار کرنے کی بجائے اپنی سفارتی تعلقات کی بناء پر کشمیر کے معاملہ کو حل کروانا چاہتے ہیں اور انہوں نے آخر میں کہا کہ ہمیں آبی جارحیت کے حوالے سے بھی بھارت کے ساتھ بات کرنی چاہیے تاکہ کسی بھی حوالے سے بھارت سیلابی شکل میں پانی کو جاری نہ کرے اگر حکمران ان نکات کی طرف متوجہ نہ ہوئے تو پاکستان کے عوام کو بڑی تکلیف کا سامنا کرنا پڑے گا جو کہ عوام کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہوگا ۔