وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹی جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر گزشتہ روز ہونیوالے سانحہ بھکر اور بعد ازاں بے گناہ کارکنان کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف چوک نواں شہر ملتان میں مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ اور علامتی دھرنا دیا گیا۔ دھرنے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل وممبر امن کمیٹی علامہ سید اقتدارحسین نقوی، علامہ قاضی نادرحسین علوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، ڈویژنل صدر آئی ایس او رتہورحیدری نے کی۔ دھرنے کے شرکاء نے بینرز، پلے کارڈز اور بینرز اُٹھا رکھے تھے۔ جن پر سانحہ بھکر کے مومنین کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید اقتدارنقوی نے کہا کہ سانحہ بھکر میں ڈی پی او ملوث ہے جب تک اُسے وہاں سے معطل نہیں کیا جائے حالات قابو میں نہیں آ سکتے۔ پنجاب حکومت کی آشیر باد سے جنوبی پنجاب میں تکفیری ٹولے کو مراعات ملی ہوئی ہیں۔ پوری دنیا جانتی ہے کہ یہ ٹولہ کالعدم ہے لیکن پھر بھی اُن کو پولیس کی حفاظت حاصل ہے۔ دھرنے کے شرکاء نے ڈی پی او، پنجاب حکومت اور دہشتگردوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے علاقے بھکر میں جان بوجھ حالات خراب کیے جارہے ہیں تا کہ شیعوں پر دبائوڈال کر وہاں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں محفوظ کیا جائے۔