علامہ علی اکبر کاظمی ایم ڈبلیوایم ضلع راولپنڈی کے سیکریٹری جنرل منتخب ہو گئے

29 مئی 2016

وحدت نیوز (راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کا تنظیمی پیام وحدت کنونشن امام بارگاہ یاد گار حسین میں منعقد ہوا،جس میں مرکزی سیکریٹری روابط ملک اقرارحسین ، صوبائی سیکریٹری جنرل پنجاب علامہ اصغر عسکری سمیت   ضلع راولپنڈی کی کابینہ اور تمام یونٹس سےا راکین شوریٰ نے شرکت کی ، اجلاس کے اختتام پر اراکین شوریٰ نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے مولانا سید علی اکبر کاظمی کو آٗئندہ تین سال کیلئے ضلعی سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا، صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ محمد اصغر عسکری نے نو منتخب ضلعی سیکرٹری جنرل سے حلف وفاداری لیا ، واضح رہے کہ ایک طرف تو ایم ڈبلیوایم کی اعلیٰ قیادت اسلام آباد میں گذشتہ تین ہفتے سے بھوک ہڑتال پر بیٹھی ہے ساتھ ہی ملک بھر میں تنظیمی کارکنان احتجاجی تحریک میں مصروف ہیں جبکہ تنظیمی نظم وضبط کے عالم یہ ہے کہ ملک بھر میں ضلعی سطح پر انٹراپارٹی الیکشن کا سلسلہ بھی جاری وساری ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree