وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے لاہور پریس کلب پر جاری بھوک ہڑتالی کیمپ کو اٹھارہ دن گذرچکے ،بے حس حکمرانوں کی کان پر جوں تک نہیں رینگی،پیر کی رات ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے بھینٹ چڑھنے والے معصوم پاکستانیوں کی یاد میں شب شہداء و مجلس عزا ء کا اہتمام شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت معروف عالم دین علامہ محمد رضا عابدی،ذاکر نوید عاشق بی اے اور مشہور منقبت و نعت خواں سید علی مقدس کاظمی کا خطاب،علامہ محمد رضا عابدی کا کہنا تھا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ہماری مظلومیت کو طاقت میں بدل کر ملت مظلوم کی ترجمانی کی ہے اب اس تحریک کی کامیابی کو دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی،ملت جعفریہ کے قتل عام پر حکمران جماعت اور ریاستی اداروں کی خاموشی اس بات کی دلیل ہے کہ ان کے نظروں میں ہماری جان کی کوئی قدر نہیں،ملت مظلوم بیدار ہے اور علامہ راجہ ناصر کے حکم کے منتظر ہیں کہ وہ کیا لائحہ عمل دیتے ہیں،ہم انصاف کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کا عہد کرچکے ہیں اور اپنے شہداء کے پاکیزہ لہو کو رائیگاں نہیں جانے دینگے،ذاکر نوید عاشق بی اے اور سید مقدس کاظمی کا کہنا تھا کہ علامہ راجہ ناصر نے ملت جعفریہ کی ترجمانی اور بے باک قیادت کا حق ادا کیا ہے ہم ذاکرین ان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور اس پاکیزہ جدو جہد میں ہر قسم کی قربانی کے لئے آمادہ ہے۔