وحدت نیوز (لاہور) پنجاب حکومت اپنے سیاسی مخالفین کیخلاف نیشنل ایکشن پلان کو استعمال کر رہی ہے۔حکومت دہشت گرد مخالف قوتوں کو ہراساں کرکے دہشت گردوں کی خوشنودی حاصل کر رہی ہے،صاحبزادہ حامد رضا کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج قابل مذمت ہے،فیصل آباد انتظامیہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے سامنے بے بس ہیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے فیصل آباد ڈویژن کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا متعصب اور دہشت گردوں کے سہولت کار پنجاب کے وزیر کے ایما ء پر پنجاب بھر میں دہشت گرد مخالف قوتوں کیخلاف انتقامی کاروائی جاری ہے،پنجاب حکومت اگر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مخلص ہے تو اپنی صفوں سے دہشت گردوں کے سرپرست اور سہولت کار وزیر کو الگ کرے،وزیرموصوف پنجاب میں خانہ جنگی کے درپے ہیں، اگر ظلم و زیادتی کا یہ سلسلہ جاری رہا تو ہم تخت لاہور کی جانب مارچ کرنے پر مجبور ہونگے۔