سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف نہ ملا تولوگوں کا یقین موجودہ نظام سے اٹھ جائے گا،علامہ امتیاز کاظمی

03 جولائی 2015

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ امتیاز کاظمی کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن نواز حکومت کے ظلم و بربریت کی بدترین مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا لبادہ اوڑھے شریف برادران سے بڑا آمر اس ملک میں کوئی نہیں ہے جس کے اشاروں پر نہتے لوگوں کو گولیوں سے چھلنی کردیا جاتا ہے ،اور ظلم و بربریت کے مجرم کو انعام میں دوبارہ وزارت کی کرسی پر بٹھا دیا گیاہے مجلس وحدت مسلمین شالیمار ٹاوُن کے عہدیداران کے تقریب حلف برداری سے خطاب میں علامہ امتیاز کاظمی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے اقدامات اس کا گھیرہ تنگ کر رہے ہیں وہ وقت دور نہیں ہے کہ جب ان ظالم حکمران کے خلاف عوام گھروں سے ایک بار پھر باہر نکلے گی انہوں نے کہاکہ فوری طورپر متاثرہ افراد کی رضامندی کو مد نظر رکھتے ہوئے نئی جے آئی ٹی تشکیل دی جائے جو کہ صاف شفاف تحقیقات کرکے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کو بے نقاب کرے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ مل کر ظالم کے خلاف آواز بلند کی ہے آج بھی وہ پاکستان عوامی تحریک کے صاف شفاف تحقیقات کے موقف کی حمایت کرتے ہیں، موجودہ بے حس حکومت سے عوام کو انصاف کی کوئی توقع نہیں ہے تاہم وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور وہ وقت ضرور آئے گا جب ظالم اپنے منطقی انجام تک پہنچیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree