جنوبی پنجاب میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی قابل تحسین ہے، پنجاب حکومت روڑے اٹکانے سے باز رہے،علامہ عبدالخالق اسدی

05 اپریل 2016

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ پنجاب اور بالخصوص جنوبی پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشن قابل تحسین ہیں، ملکی حالات کے تناظر میں اس طرز کے آپریشن کی ضرورت بہت پہلے سے تھی تاہم سانحہ لاہور کے بعد پاک فوج کی سرکردگی میں ہونے والے آپریشن میں بڑے بڑے دہشت گردوں کی گرفتاری اس بات کا ثبوت ہیں کہ جنوبی پنجاب دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا تھا۔ گزشتہ چاردنوں میں سیکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے ۔ ہم حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان دہشتگردوں کے کیسز فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف بھی آپریشن کیاجائے ۔ علامہ اسدی کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں موجود دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی تمام جماعتوں نے حمایت کی لیکن مسلم لیگ ن نے ہر دور میں ان دہشتگردوں کو کلین چٹ دی۔ صوبائی وزیر قانون کی جانب سے مسلسل غیرسنجیدہ بیانات ملکی سلامتی اور آپریشن نضرب عضب کے لیے نقصان دہ ہیں۔ پنجاب حکومت دہشتگردوں کے خلاف ہونے والے آپریشن میں روڑے اٹکانے سے بازرہے ۔ ملک اب مزید دہشتگردی کا متحمل نہیں ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree