ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں کا مینار پاکستان گراؤنڈ کا دورہ، جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا

18 اکتوبر 2014

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوُں کا مینار پاکستان جلسہ گاہ کا دورہ، انتظامی امور کا جائزہ لیا اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنما شیخ زاہد فیاض و دیگر رہنماوُں سے ملاقات کی۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اسد عباس نقوی نے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انقلابی نوجوانوں کی جدوجہد انشاء اللہ رائیگاں نہیں جائیگی، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی انتخابات میں دھاندلی کے اعتراف کے بعد اب یہ حکومت حق حکمرانی کھو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی حلقوں کی جانب سے شہداء ماڈل ٹاوُن کی دیت کی باتیں پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں، کبھی بھی شہداء کے خون سے یہ قوم غداری نہیں کریگی، قاتلوں کو آئین اور قانون کے مطابق سزائیں دلوانے کیلئے ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ مجلس وحدت مسلمین مظلومین کے حامی جماعت ہے، پاکستان کے غریب عوام نے ان حکمرانوں کو مسترد کر دیا ہے اور انشااللہ بہت جلد اس فرسودہ نظام کا خاتمہ اور عدل و انصاف کا بول بالا ہو گا۔ اس موقعے پر مجلس وحدت مسلمین کے دیگر رہنما سید حسین زیدی، رائے ناصر علی، رانا ماجد علی اور شیخ عمران علی بھی اُن کے ہمراہ تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree