وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنماوں کے سی سی پی او اور آر پی او راولپنڈی سے کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں جوہر آباد سے گرفتاربے گناہ باپ بیٹے نظر بلوچ اوراقبال بلوچ سمیت احمد شیخ رہا ہو گئے ہیں، جب کہ خواجہ محمد علی کی اہلیہ ، سالی ، ساس اور دو معصوم بچیاں پہلے ہی رہا کروا لی گئیں تھیں ، تفصیلات کے مطابق معروف سماجی رہنما اور سابق مشیر وزیر اعظم پاکستان الحاج حیدرعلی مرزا، صوبائی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پنجاب علامہ عبد الخالق اسدی ، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اسد عباس نقوی ، صوبائی ترجمان علامہ اصغر عسکری، مسئول مرکزی دفتر علامہ اسرار گیلانی اور ضلعی سیکریٹری جنرل راولپنڈی سعید الحسن رضوی نے سی سی پی اوراولپنڈی اور آر پی او راولپنڈی سے ملاقات کی اور کالعدم جماعت کے رہنما کے قتل کے جھوٹے کیس میں گرفتار افراد کی بلاجواز گرفتاری پر شدیداحتجاج کیا، طویل مذاکرات کے بعد سی سی پی او نے جوہر آباد سے گرفتاربے گناہ باپ بیٹے نظر بلوچ اور اقبال بلوچ سمیت احمد شیخ کو رہا کر دیا،بعد ازاں رہائی پانے والے مومنین راولپنڈی سے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں کے ہمراہ جوہر آباد پہنچے جہان علاقہ مکینوں نے لبیک یا حسین ع کے فلک شگاف نعروں میں اسیروں کا استقبال کیا۔ واضح رہے کہ اس کیس میں ابھی خواجہ محمد علی اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنما ملک غلام شبیر جویہ تاحال گرفتار ہیں ، جن کی جلدرہائی متوقع ہے۔