پنجاب حکومت نے سانحہ راجہ بازار کی آڑ میں تکفیریوں کی خوشنودی کیلئے ہمیں بدترین انتقام کا نشانہ بنایا، علامہ مبارک موسوی

23 اگست 2017

وحدت نیوز (لاہور) امریکہ کو دنیا بھر میں شکست کا سامنا ہے،اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے نہیں دینگے،پاکستان کی غیور عوام امریکی صدر کی ہرزہ سرائی کو اپنی توہین سمجھتے ہیں،امریکی سفیر کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا جائے،اور ملک میں امریکی اہلکاروں کی نقل وحمل کو محدود کیا جائے،جمعہ کے روز پنجاب بھر میں امریکی صدر کی ہرزہ سرائی کیخلاف یوم مذمت منایا جائے گا،پاکستان کیخلاف میلی نظر سے دیکھنے والوں کو وہ سبق سکھائیں گے ،جسے وہ رہتی دنیا تک یاد رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ راجہ بازار پر آئی ایس پی آر کی میڈیا بریفنگ ہمارے موقف کی تائید ہے،اس سانحے کے ذمہ دار پنجاب کے متعصب حکومت ہے،جس نے صرف ملت جعفریہ کی دشمنی میں سانحے کے بعد ہمارے اوپر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑے،ہمارے پرامن پڑھے لکھے نوجوانوں کے مستقبل تباہ کیے،ہمارے ساتھ مقبوضہ کشمیر والوں جیسا سلوک کیا گیا،ہم شہباز شریف اور رانا ثنااللہ کیخلاف ہر قسم کے قانونی آئینی کاروائی کریں گے،ن لیگی حکومت نے پاکستان میں بسنے والے پانچ کروڑ ملت جعفریہ کی توہین کی،اور تکفیری دہشتگردوں کی خوشنودی کے لئے ہمیں بدترین انتقام کا نشانہ بنایا،سانحہ راوالپنڈی میں ہمارے مساجد و امام بارگاہوں کو نذر آتش کروانے اور بے گناہوں کے قتل عام کے ذمہ دار پنجاب حکومت ہے،علامہ مبارک موسوی نے ایم ڈبلیو ایم لائرونگ کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جو قانونی پہلووں کا جائزہ لے کر پنجاب کے متعصب حکمرانوں کیخلاف عدالتوں سے رجوع کر ینگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree