ایم ڈبلیوایم کی جانب سے پی ٹی آئی کے نامزد آزاد امیدوار حلقہ PP-147 محمد خان مدنی کی حمایت کا اعلان

15 اپریل 2024

وحدت نیوز (لاہور) سید حسین شاہ صوبائی سیکرٹری سیاسیات کی دعوت پر ،حلقہ PP-147 کےنامزد امیدوارجناب محمد خان مدنی جن کا انتخابی نشان بلیک بورڈ  اپنے وفد کے ہمراہ صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ۔پنجاب لاہور تشریف لائے جہاں انہوںصوبائی اورضلعی کابینہ کے بعض معزز اراکین سے ملاقاتیں کیں اورحلقہ PP-147ضمنی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مسئولین اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی میں دوسری مرتبہ اس جگہ آرہا ہوں ۔ یہ مجھے اپنے گھر جیسا محسوس ہوتا ہے ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی قیادت نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا جس کا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ اپنا اثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے حلقہ 147 میں ہماری مدد کریں ۔

جس کے جواب میں سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات نے کہا کہ پہلے بھی ہم نے اس حلقے میں اپنا کردار ادا کیا ہے اب بھی جو ہم سے ہو سکا ہم حلقے میں ورک کریں ہم اس کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں ۔ہم آئین کی پاسداری اور پارلیمان کی تقویت پر یقین رکھتے ہیں ۔ کچھ لوگ اسے مسلکی پاکستان بنانا چاہتے ہیں ۔ ہم ان شاءاللہ ملکر قائد اعظم ؒ اور علامہ اقبال ؒ کا پاکستان بنائیں گے ۔ ہم ملکر اس کی حفاظت کریں گے ۔ ان شاءاللہ

اس موقع پر شیخ عمران علی صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود ایم ڈبلیو ایم صوبہ پنجاب ، سید فصاحت علی بخاری صوبائی سیکرٹری مالیات ، ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری پنجاب ، نجم عباس خان ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور ، جناب حیدر حیدری ضلعی سیکرٹری سیاسیات ضلع لاہور ،آفتاب علی ہاشمی ضلعی سنیئرنائب صدرایم ڈبلیو ایم لاہور ، راناکاظم ضلعی نائب صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع لاہور ، جناب نقی مھدی ضلعی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم ضلع لاہور ، علی مھدی سماجی کارکن ضلع لاہورکے علاوہ کئی دیگر ضلعی کارکن بھی موجود تھے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree