ایم ڈبلیوایم ضلع لاہور کے وفد کا دورہ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران، اسرائیل پر شجاعانہ حملے پر مبارکباد

15 اپریل 2024

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور کے صدر جناب نجم عباس خان کی سربراہی میں 40 رکنی وفد ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران سے اظہار یکجہتی کے لئےخانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران پہنچا ۔

 خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کے ڈائریکٹر جنرل نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسرائیل کو کئی بار متنبہ کیا گیا مگر وہ باز نہیں آیا ۔ اس نے ہمارے اتنے قیمتی افراد ہم سے چھین لیئے جن کا نعم البدل کوئی نہ تھا ۔ اب ہر طرف سے پیغامات آرہے تھے کہ اس کو اگر اب سبق نہیں سیکھایا تو آگے بڑھے گا ۔یقیناً اس کا اگلا ہدف جمہوری اسلامی ایران کی مقدس سرزمین ہوتا ۔مگرہمارے مجاہدوں نے اس کو اس کی مہلت نہ دی اور قبل اس کے کہ وہ کوئی بڑی چال چلتا اسے سبق سیکھا دیاہے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد کی جانب سے ظہیر کربلائی نے خطاب کیا اور جعفر روناس ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کی سماجی ،ثقافتی ، علمی اور ادبی خدامات کو سراہا اور نئے آنے والئے ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران جناب اصغر مسعودی کو خوش آمدید کہا ۔

 ظہیر کربلائی نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی خانہ فرہنگ ایران آنے کے بارے تفصیل سے آگاہ کیا اور کہا یہ صرف ایک علامتی وفد آپ کی خدمت پہنچاہے ۔ وگرنہ اتنے لوگ آنے کو تیار ہیں کہ یہاں جگہ کم پڑ جاتی ۔ ہمارا سلام تحیت ملت ایران ، خانوادہ شہداءاور ہمارے محبوب رہبر کی خدمت پہنچا دیں ۔ ایران نے کل جو اقدام کیا اس سے ہر باضمیر انسان خوش ہوا ہے ۔ ہم نےپہلی بار غزہ کے مظلوم بچوں کے چہرے پر مسکراہٹ اور خوشی دیکھی ہے ۔

ظہیر کربلائی کے بعد جناب جعفر روناس ڈائریکٹرجنرل خانہ فرہنگ ایران لاہور اور آقائے اصغر مسعودی نے خطاب کیا ۔ دونوں شخصیات نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہورکے مہمان وفد کا شکریہ ادا کیا ۔مجلس وحدت مسلمین کی جانب پھولوں کا گلدستہ اور ایک تہنیت نامہ ڈائریکٹر خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کو پیش کیا گیا ۔خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کے ڈائریکٹر جنرل نے آنے والے وفد میں سب شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔


جناب برادر نجم عباس خان ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور ، جناب نقی مھدی ضلعی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور ، برادر حیدر کھوکھر کارکن مجلس وحدت مسلمین سمن آباد ٹاون ، برادر سید یاسر زیدی ٹاون صدر مجلس وحدت علامہ اقبال ٹاون ، معروف نعت خوان عرفان حیدر کے علاوہ کئی دوسرے کارکنان مجلس وحدت مسلمین بھی اس وفد میں شامل تھے ۔ ملاقات کے آخر میں شرکاء کے لئےخانہ فرہنگ ایران کی جانب سے  پذیرائی کا اہتمام کیا گیا تھا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree