کالعدم جماعتوں کو بےلگام چھوڑیا گیا تو 70ہزارشہداءکی قربانیاں رائیگاں چلی جائیں گی،علامہ اسدی

14 ستمبر 2020

وحدت نیوز(منڈی بہاؤالدین) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے منڈی بہاوالدین میں شیعہ عزادار علمدار حسین کی ٹارگٹ کلنگ پر گہرے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتشار پیدا کرنے کی منظم سازش قرار دیا ہے۔ منڈی بہاوالدین میں شہید علمدار حسین کی نماز جنازہ کے بعد خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ واریت انتظامی اداروں کی ناکامی کو ظاہر کرتی ہے، تکفیریت نے ملک کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنے کیلئے ایک بار پھر کمر کس لی ہے، اگر کالعدم جماعتوں کو اسی طرح بے لگام چھوڑ دیا گیا تو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلانے کیلئے دی گئی ستر ہزار سے زائد قربانیاں رائیگاں چلی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ شیعہ نسل کشی سے شروع ہونیوالی دہشتگردی نے اس ملک میں ریاستی اداروں، سکولوں اور عبادت گاہوں پر حملے کرکے ہزاروں بے گناہ اور معصوم افراد کے خون سے ہولی کھیلی، اگر اس انتہاء پسندی کو اس کے آغاز سے نہ روکا گیا تو اس کے بھیانک نتائج پوری قوم کو بھگتنا پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تکفیریت کا پرچار اور کالعدم جماعتوں کے سرکردہ افراد کی طرف سے دی جانیوالی ترغیب ہی ٹارگٹ کلنگ کا اصل محرک ہے، اسے روکنے کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے علمدار حسین کے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور قانون کے مطابق سخت ترین سزا کا مطالبہ کیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree