وحدت نیوز(خوشاب) ضلع خوشاب میں مجلس وحدت مسلمین کی تنظیم سازی کے سلسلے میں نئے ضلعی آرگنائزر حاجی خضر عباس جوئیہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ ضلع خوشاب کی نامور سیاسی وسماجی شخصیت حاجی خضر عباس جوئیہ سے بحیثیت ضلعی آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین خوشاب حلف صوبائی سیکریٹری جنرل پنجاب علامہ عبد الخالق اسدی نے لیا۔
ضلع خوشاب میں منعقدہ اس تنظیمی اجلاس میں ایم ڈبلیوایم کے رہنماعلامہ ملازم حسین نقوی ،برادر آصف رضا ایڈووکیٹ ،مولانا سجاد حسین قمی ، مولانا محمد سبطین علوی اورمولوی قیصر عباس حسینی ، مولانا سید عمار شاہ شریک تھے اس کے علاوہ ضلع خوشاب کے ماتمی انجمنوں اور نوحہ خوانوں کے سالا بانیان مجالس عزاء اورمومنین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔