جھنگ،ایم ڈبلیوایم رہنما مولانا روح اللہ کاظمی کا مومنین کے ہمراہ جلوس میلاد النبیؐ کا استقبال

17 ستمبر 2024

وحدت نیوز(جھنگ) مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ اور جامعہ شمس العلوم الجعفریہ قائم بھروانہ کی جانب سے تحصیل شورکوٹ میں جشن عید میلاد النبیؐ ریلی کےموقع پر جناب محترم مولانا سید روح اللّٰہ کاظمی صاحب  (پرنسپل جامعہ شمس العلوم الجعفریہ قائم بھروانہ وضلعی صدر مجلس وحدت المسلمین ضلع جھنگ)کی زیر قیادت اہلسنت برادران کےجلوس کا بھرپور استقبال کیا گیا جس میں مومنین نےبھرپور شرکت فرمائی۔

مولانا روح اللہ کاظمی نے کہا کہ نبی کریمؐ کی ذات اقدس تمام امت مسلمہ کے درمیان نقطہ وحدت ہے، ہمیں سیرت طیبہ پر عمل کی کوشش کرنی چاہئے، عالمی حالات تقاضہ کرتے ہیں تمام اسلامی مکاتب فکر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام کر تفرقہ سے نجات حاصل کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree