لاہور، ایم ڈبلیوایم سیکریٹریٹ میں اربعین واک کے انتظامات کے سلسلے میں اہم اجلاس کا انعقاد

25 اگست 2024

وحدت نیوز(لاہور)صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ماڈل ٹاؤن لاہور میں اربعین حسینی (ع) کے حوالے سے برادر جناب ڈاکٹر دانش نقوی اور مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود و فوکل پرسن برائے عزاداری جناب شیخ عمران علی شیخ کی زیر صدارت اہم میٹنگ کا انعقاد ۔ لاہور مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ میں اربعین واک 2024ء کے حوالے سے گرینڈ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔میٹنگ میں مختلف تنظیموں کے نمائندوں کی شرکت ۔ میٹنگ میں اربعین پیس واک کے حوالے سے اہم ایشو پر گفتگو کی گئی چونکہ اربعین واک ایک عوامی موو ہے اور ہم صرف اور صرف سپوٹیو رول پلے کررہے ہوتے ہیں لہذا اس عوامی اربعین واک کو پیس فل بنانے کے لئے جتنا ہم سے ہوسکا ہم اس میں اپنا کردار پیش کریں گے ۔ ان شاءاللہ ہمارا کردار اس میں رہنمائی کا ہے اور اس واک کو پرامن بنانا ۔

نہ ہم لوگ مدعو کرتے ہیں اور نہ ہی اس کو لیڈ کرتے ہیں ۔ عزاداری سید الشہداء ایک عوامی اجتماعی عبادت ہے ۔ ہم اس اجتماع کو انتظامیہ سے ملکر ہر صورت پر امن بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ انتظامیہ جہاں ہماری ضرورت محسوس کرے ہم حاضر ہیں ۔اربعین واک کو روکا نہیں جاسکتا یہ کوئی رسم نہیں بلکہ عبادت ہے اس میٹنگ میں مختلف آئمہ جماعت اور مذہبی اسکالرز بھی شریک تھے ۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا اعلی وفد بھی اس میٹنگ میں شریک تھا ۔ لاہور کے 8 بڑے روٹس پر مشی( اربعین واک) ہوگی جبکہ کئی دیگر چھوٹے چھوٹے روٹس پر بھی اربعین واک ہو گی ان شاءاللہ ۔ میٹنگ میں صوبائی کابینہ کے معزز اراکین، ضلعی کابینہ کے ممبران ،لاہور کی کئی مساجد آئمہ جماعت اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔نماز ظہرین کے پوائنٹس ،اور اربعین واک پر موکب لگانے اور موکب کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ۔ امید ہے اس سال کا اربعین گذشتہ سالوں کی نسبت بہتر اور منظم انداز میں نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائیگا ان شاءاللہ ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree