ایم ڈبلیوایم ضلع لاہور کے زیر اہتمام جشن عید غدیر پر لبرٹی چوک پر تحائف کی تقسیم اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد

26 جون 2024

وحدت نیوزز(لاہور)آغا باقر سیکرٹری جنرل شعبہ فلاح بہبود و یوتھ ونگ کے صدر نقی حیدر مجلس وحدت مسلیمن پاکستان ضلع لاہور کے زیراہتمام لبرٹی گول چکر میں عید غیدیر کے حوالے سے پروگرام منعقد ہواجس میں عوام میں عید غدیر کی مناسبت سے گفٹ تقسم کئے گئے اور آج کے دن کی اہمیت  کے بارے بتایا گیا بچوں میں عیدی تقسم کی گئی اور مرد خواتین  میں گفٹ  اور دیگر اشاء گفٹ کی صورت دی گئی ۔

 شرکاء سے صدر نجم خان  نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن رسولﷺ  سے عہد وفا کا دن ہے یہ وہ مبارک دن ہے جس دن حج سے واپسی پر غدیر خم کے مقام پر ایک لاکھ حاجیوں کے درمیان رسولﷺ خدا نے ہاتھ بلند کرتے ہوئے کہا کہ جس جس کا میں محمد مولا اسکا اسکا علی مولا  لہذا میرے بعد قرآن اور اہلبیت سے تعلق کامیابی  اور ان سے دوری گمراہی ہے امام علی کی ذندگی امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہے امام علی علیہ اسلام نے ہمیشہ حق سچ اور شریعت محمدی کے نفاذ کے لیے اپنے آپ کو وقف رکھا اور دین کی سر بلندی کے لیے عملی میدان میں سرخرو رہے آج بھی  درس امام علیہ السلام یہ ہے کہ مظلوموں  کے حامی اور ظالموں کے خلاف جہاد کرو ہم دورے حاضر کے یزید امریکہ اسرائیل کے خلاف اور مظلوم فلسطین کی عوام کی آواز ہیں اور قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینی عوام کی فتح تک عملی طور پر ساتھ کھڑے ہیں اور انشااللہ سیرت امام پر چلتے ہوئے حق کی فتح ہوگی ۔

اس پروقار تقریب میں ضلع لاہور کے نائب صدر رانا کاظم علی ، ضلعی رہنما رضاخان،ضلعی رہنما مولانا شمس نقوی، ضلعی رہنما زوالفقار علی ،عزاداری ونگ کے صدر فخر حسنین رضوی،ضلع لاہور صدر عزاداری ونگ احسن نقوی، سیٹھ عدنان ،امیر عباس مرزا، ضلعی رہنما علی عامر ،عابد علی ،سید حیدر ،یداللہ جعفری ،سرفراز کاظمی ،ٹاون صدر اقبال ٹاؤن یاسر زیدی ،قاری سبط محمد ،محمد عامر ،محمد عادل شریک تھے آج کی اس تقریب کی خصوصی بات آغا عظیم کی سربراہی میں میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا تھا جس میں مختلف میڈیکل ٹیسٹ کا فی سبیل اللہ انتظام تھا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree