صدر ایم ڈبلیوایم پنجا ب علامہ اکبر کاظمی کی علامہ گلزار فیاضی سے ملاقا ت، بہنوئی کے انتقال پر تعزیت

13 جون 2024

وحدت نیوز(شیخوپورہ)جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کا جناب سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری کے ہمراہ ضلع شیخوپورہ کا دورہ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ہمراہ جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ گلزار حسین فیاضی سے ملاقات کی اور گزار حسین فیاضی صوبائی صدر مجلس علمائے مکتب اہلبیت صوبہ پنجاب کے بہنوئی کے انتقال پر ان سے تعزیت پیش کی اور اظہار افسوس کیا ۔

مرحوم کی بلندی درجات کے لئے اجتماعی فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت بھی کی گئی ۔ اس سفر میں جناب سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب صوبائی صدر کے ہمراہ موجود تھے ۔ دونوں رہنماؤں نے جناب علامہ گزار حسین فیاضی صوبائی صدر مجلس علماء مکتب اہلبیت صوبہ پنجاب سے کئی اہم امور پر گفتگو کی ۔ شیخوپورہ تازہ تنظیمی سیاسی اور مذہبی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقعہ پر تحصل فاروق آباد ضلع شیخوپورہ  کے مومنین بھی موجود تھے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree