ہمیں عالمگیر نظام عدل کے قیام اور حجت کبریا ؑکے ظہور کیلئےزمینہ سازی کی ضرورت ہے اور اربعین حسینی اس کا بہترین ذریعہ ہے، مولانا محمد جان حیدری

27 ستمبر 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شھید فخرالدین یونٹ علی پور کے زیر اہتمام دوروزہ تربیتی مجالس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی معاون سیکریٹری امور تربیت حجت الاسلام و المسلمین شیخ محمدجان حیدری نے کہا کہ غدیر کی پائمالی کے نتیجہ میں کربلا بپا ہوا،کربلا میرٹ کی بحالی کےلئے اعلان جنگ ہے جب امام حسین علیہ السلام نے دیکھا کہ اسلام کا حکومتی سسٹم، دینی ثقافتی سسٹم یزیدیت کے ہاتھوں اسیر ہواہے تو اس سسٹم کو یزیدیت سے نجات دلانے کےلئے کربلا بپا کیااور اپنا سب کچھ دیکر اسلام کو زندہ کیا۔کربلا کا تزکرہ اور عزاداری امام حسین علیہ السلام بھی میرٹ کی بحالی کےلئے ہمارا امتحان ہے اور عالمی کربلا کے مقدمہ ہے۔جب بارھویں امام کا ظہور ہوگا تو عالمی یزیدت کا خاتمہ ہوگا۔اسلام مخالفت تمام نظاموں کا خاتمہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی نظام میں یہ قدرت نہیں کہ وہ انسانیت کے مستقبل کی تعین کرسکے۔سیکولرزم ،کمیونیز،سوشیلزم، سمیت تمام سسٹمز اپنا تجربہ کرکے ناکام ہوئے ہیں روس کی حکومت،چین کی حکومت اور عرصہ دراز سے امریکی ناکام پالیسیاں اس بات کی واضح دلیل ہے کہ ان نظاموں میں انسانیت کی مستقبل کےلئے کوئی پلان نہیں لہذا ہمیں عالمگیر نظام عدل کے قیام کےلئے حجت کبریا کے ظہور کےلئے زمینہ سازی کی ضرورت ہے تاکہ بشریت کو ظلم واستبداد سے نجات دلاسکیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree