ہندوستان مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے، علامہ عبد الخالق اسدی

25 ستمبر 2021

وحدت نیوز(لاہور) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ ہندوستان مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کسی انسان کو صرف اس کے مذہبی عقائد کی بنیاد پر قتل کر دینا ریاستی دہشت گردی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب سیکرٹریٹ میں ضلع لاہور کے ذمہ داران ایڈووکیٹ حیدر کھوکھر ، نجم خان، سید حسین زیدی ،کامران جعفری، آغا علی شیر اور دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے کہا کہ ہندوستانی سیکورٹی اداروں کی سرپرستی میں آر ایس ایس کے دہشت گرد گماشتے بنگالی مسلم آبادی پر ظلم و ستم ڈھاتے رہے. ہندوتوا ایک دہشت گرد سوچ ہے اس بات سے واضح ہو جاتا ہے کہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے والے صحافی بھی مظلوم مسلمانوں کا خون بہانے میں پیش پیش رہے۔

 انہوں نے کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک میں صحافت ظلم کو بے نقاب کرتی ہے جبکہ ہندوستان میں صحافی بھی دہشتگردی اور بے گناہ مسلمانوں کو قتل کرنے میں کسی ظالم سے پیچھے نہیں ہیں. اقوام عالم کی اس المناک درندگی پر خاموشی ان کی بے حِسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree