محکمہ اوقاف پنجاب کے متعصبانہ اقدامات کے خلاف ایم ڈبلیوایم کل پنجاب بھرمیں یوم احتجاج منائے گی، علامہ عبد الخالق اسدی

10 جون 2021

وحدت نیوز(لاہور)محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے ملت تشیع کیساتھ امتیازی سلوک کیخلاف کل جمعہ کو بطور یوم احتجاج منانے کا اعلان کر دیا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے لاہور میں صوبائی کابینہ کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل بروز جمعہ پورے صوبے میں محکمہ اوقاف پنجاب کے ذمہ داران بالخصوص سیکرٹری اوقاف پنجاب کیخلاف یوم احتجاج منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام آئمہ جمعہ جماعت کل جمعہ کے خطبوں میں محکمہ اوقاف کے ناروا سلوک سے عوام کو آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے والوں کیلئے پاکستان میں جینا مشکل بنایا جا رہا ہے جو قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف کے اقدامات شیعان حیدر کرار کو پاکستان میں دوسرے درجے کا شہری بنانے کی سازش کا حصہ ہیں  انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ کے حقوق پر کوئ سمجھوتہ نہیں ہو گا ۔ انہوں نےکہا کہ ضیاء الحق جیسا آمر بھی ملت جعفریہ کے حقوق سلب نہیں کر سکا  ، تو یہ محکمہ اوقاف اور ظاہر اشرفی گٹھ جوڑ کیا معنی رکھتا ہے ۔

علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ متحدہ علماء بورڈ سمیت سرکاری اداروں اور کمیٹیوں میں ملت تشیع کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے دو سال سے ہمارے ساتھ وعدے کئے جارہے ہیں کہ  متحدہ علما بورڈ میں شیعہ علما کی تعداد ماضی کی روایات کے مطابق پوری کردی جائےگی لیکن خاص ایجنڈے کے تحت عملدرآمد نہیں کیا جاتا جبکہ ایک مخصوص شخص کو ہی نوازا جا رہا ہے اور اختیارات سے تجاوز کی روایت کو فروغ دیا جارہا ہے. ہم ایک بار  پھر واضح کرتے ہیں کہ ہم پاکستان کی سالمیت کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہم نے پاکستان بنایا تھا اور ہم ہی پاکستان بچائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree