کوٹ عبدالمالک فیروز والا کے عمائدین کا جوق در جوق مجلس وحدت مسلمین میں شامل ہونے کا فیصلہ

11 مئی 2021

وحدت نیوز(فیروز والا) کوٹ عبدالمالک فیروز والا کے عمائدین کا جوق در جوق مجلس وحدت مسلمین میں شامل ہونے کا فیصلہ ۔6 نئے یونٹس کی تنظیم نو مکمل ۔ نئے یونٹس کے سیکرٹریز اور کابینہ کی حلف برداری کی تقریب مغل اسٹیل روڑ پر امام بارگاہ آل یٰسین کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی ۔

افطار ڈنر سے خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل جناب ناصر عباس شیرازی ایڈوکیٹ نے کیا جبکہ دیگر معزز مہمانوں میں جناب اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات، جناب علامہ حسن ہمدانی صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل صوبہ پنجاب، حسین شاہ صاحب، حسن کاظمی صاحب، برادر سجاد نقوی سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree